9 ستمبر، 2017، 2:45 PM

سمندری طوفان ارما امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب رواں دواں

سمندری طوفان ارما امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب رواں دواں

سمندری طوفان ارما کئی جزائر کی تباہی ، 12لاکھ متاثرین اور تئیس افراد کی ہلاکتوں کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے اور ساٹھ لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان ارما کئی جزائر کی تباہی ، 12لاکھ متاثرین اور تئیس افراد کی ہلاکتوں کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان آج فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ طوفان کے نتیجے میں امریکی تاریخ کا سب سے بڑا انخلا متوقع ہے جس میں ساٹھ لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سمندری طوفان ارما نے پہلے جزائرغرب الہند ، ہیٹی، بہاماس اور کیوبا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی اور اب اس کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف ہے ۔طوفان کے نتیجے میں ایک سو پچاس میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ارما انیس سو بانوے میں آنے والے تباہ کن طوفان اینڈریو سے بھی بڑا طوفان ہے جو زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔ ریاست فلوریڈا میں لوگوں کے انخلا کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں۔توقع ہے کہ یہ امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء ہوگا جس میں ساٹھ لاکھ افراد کو فلوریڈا اور جارجیا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں اور سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی سے تیس لاکھ افراد متاثر ہوسکتے ہیں ۔

News ID 1875153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha